Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریڈی میڈ گارمنٹس سے کورونا پھیلنے کا خدشہ

شائع 16 مئ 2020 03:11pm

جزوی لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد عید شاپنگ کیلیے ریڈی میڈ گارمنٹس شاپس پر گاہکوں کا رش ہے، شرٹس اور پینٹس کی بار بار ٹرائی سے کورونا پھیل سکتا ہے۔

 رمضان المبارک کا تیسرا عشرہ شروع ہوتے ہی شہری عید شاپنگ کیلئے ریڈی میڈ گارمنٹس شاپس پہنچ گئے، مگر ان گاہکوں کے دکانوں میں داخلے سے پہلے کورونا کی علامات کی چیکنگ کا کوئی نظام نہیں ہے۔

کورونا سے متاثرہ کوئی بھی مریض پیٹنٹس اور شرٹس کی ٹرائی کے عمل میں وائرس دوسروں میں منتقل کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ وہ ایس او پیز پر عمل کر رہے ہیں،مگر گاہکوں کی چیکنگ کا نظام دکان میں داخل ہونے سے پہلے ہونا چاہیے تاکہ کسی کورونا مریض کے ملبوسات کی ٹرائی سے مرض پھیل نہ جائے۔

دکانوں میں چیکنگ کے بغیر آمد اور شاپنگ کورونا کے پھیلاؤ میں خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔